اردو محفل نہ صرف ایک خوبصورت فورم ہے بلکہ اردو کی ترقی و ترویج کیلیئے کوشاں اور مجھے فخر ہے کہ میں اردو محفل کا حصہ ہوں۔ انہی احساسات میں محو تھا کہ کل کچھ اشعار قلم بند ہو گئے جو کہ یہاں لکھتا ہوں

قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، دل و جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام

قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے نیٹ کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی

رباعی
کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف

10 Responses to “اردو محفل کو سلام”


  1. بوچھی says:

    بھت خوب،

    :smile:


  2. محمد وارث says:

    شکریہ بوچھی :smile:


  3. نوائے ادب says:

    بہت خوب وارث صاحب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے یہ میں نے محفل پر بھی پڑھا تھا اور یہاں بھی نظر پڑھی تو رائے دینے کو دل کیا بہت شکریہ


  4. محمد وارث says:

    بہت شکریہ آپ کا خرم صاحب


  5. احمد ندیم says:

    اردو محفل کا کام بہت ھی عمدہ ھے۔ میں ون اردو کا ممبر ھوں اور انہوں نے اردو ناول پر جتنا کام کیا ھے اتنا کسی اور نے نہیں کیا بلکہ اب تو انہوں نے ایک ھزار ایک اردو ناولوں کا مشن بھی شروع کیا ھوا ہے۔ آپ وھاں کا وزٹ بھی ضرور کریں


  6. محمد وارث says:

    شکریہ احمد ندیم صاحب۔

    ون اردو کا میں بھی رکن ہوں، اور کوئی سال، ڈیڑھ سال پہلے وہاں شعر و شاعری کے زمرہ جات میں بہت فعال تھا لیکن جب سے اردو محفل کا علم ہوا سب کچھ بھول گیا ہوں :smile:

    ون اردو پر صرف ‘مقدار’ ہے، معیار نام کی کوئی چیز نہیں، اور جتنے ناول آپ نے لکھے وہ سب “کاپی رائٹس ایکٹ” کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ جب کہ اردو محفل پر مقدار اور معیار دونوں کا حسین امتزاج ہے۔

    آپ تشریف لائیں نا اردو محفل پر :smile:


  7. احمد ندیم says:

    مجھے تو آپ کی بات پر حیرانی ھوئی کیونکہ ون اردو پر بہت معیاری کام بھی موجود ہے۔ جبکہ اردو محفل کچھ خشک سا لگا جیسے کوئی ادیبوں کا رسالہ ہوتا ہے جس کا معیار تو یقینا ہوتا ہے مگر پڑھتا کوئی نہیں۔ ون اردو کی ممبرشپ بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے اور وہاں تریسٹھ ہزار سے زائد ممبران ہیں۔ جبکہ اردو محفل پر کوئی دو ہزار۔ خیر میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اردو محفل یا ون اردو میں سے کسی ایک کا انتخاب ہونا چاہیے۔ اردو زبان پر تو جتنا بھی کام ہو کم ہے۔


  8. محمد وارث says:

    بھئی اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ “دیوانِ غالب” اگر خشک ہے تو اس میں وصی شاہ اور فرحت شاہ وغیرہ کی غزلیں ڈال کر اسے “تر” بنا لیا جائے۔ :grin: مقدار کوئی معیار نہیں ہے!

    مزے کی بات یہ ہے کہ رباعی کا تیسرا مصرع (دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر) کہتے وقت میرے پیشِ نظر جو فورم تھے ان میں سے ایک “وَن اردو” بھی تھا کہ دیگر بہت سی باتوں کے ساتھ ساتھ ایک بات یہ ہے کہ اس فورم کے ایڈمن نے اسکے ممبران کی تعداد بڑھانے کیلیئے وہ وہ بیہودہ ہتھکنڈے اور اس اس طرح کے غلیظ اشتہارات دیئے ہیں کہ خدا کی پناہ۔

    آخری بات آپ کی بالکل بجا ہے


  9. شعیب صفدر says:

    خوپ بھائی!
    بہت اعلٰی


  10. محمد وارث says:

    بہت شکریہ جناب، نوازش

Leave a Reply