جہانزیب کا شروع کردہ سلسلہ ‘ٹیگ کھیل’ خوب پھل پھول رہا ہے۔ مجھے جناب ساجد اقبال صاحب نے ٹیگ کیا تھا، سو حاضر ہوں جوابات کے ساتھ:

1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

سیاہ رنگ کی، مجھے نفرت ہے جرابیں پہننے سے لیکن مجبوراً پہننی پڑتی ہیں

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

جی نہیں۔ 

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

چائے کے ساتھ بسکٹ کھائے کچھ دیر پہلے۔ 

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

لگے رہو منا بھائی، شاید 

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

اس قول کے پیچھے ایک لمبی کہانی ہے، مختصراً، میں طالبعلمی کے زمانے میں ایک پراجیکٹ پر کام رہا تھا اور ہمارے ڈین مسلسل اس میں مین میخ نکال رہے تھے، جب انہیں اور کوئی غلطی نہ ملی تو فارمیٹنگ کی غلطیاں نکالنی شروع کر دیں، آخر جب مجھے دن رات اس پر کام کرتے ہوئے کئی دن ہو گئے تو صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ایک شام کو  انکے آفس میں جا کر ان کو صاف صاف کہہ دیا کہ یہ کیا کر رہے ہیں آپ میرے ساتھ، ہنس پڑے کہنے لگے برخوردار تمھاری ٹریننگ کر رہا ہوں لہذا جو کہتا ہوں کرو، اور ایک بات یاد رکھو:

When ‘it is’ inevitable one should enjoy.

 اٹ از کی جگہ انہوں نے جو لفظ کہا تھا افسوس لکھ نہیں سکتا۔ :lol:

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

ٹی وی دیکھ رہا تھا، سونے کی تیاری کرتے ہوئے۔ 

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا، غالب اور کون۔

8 ) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

خاموش رہ کر

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

کاروباری گفتگو کو اگر نکال دیا جائے تو کل رات ایک بجے کے قریب ایک دوست سے بات ہوئی تھی، مجھے سوتے میں اٹھا کر ایک فارسی شعر کا مطلب پوچھ رہے تھے محترم۔ :lol:

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

ہر وہ تہوار جس دن چھٹی ہو۔ :lol:   

اور اب میں روایت کے مطابق ان پانچ احباب کو ٹیگ کرتا ہوں:

نبیل نقوی
زکریا
الف نظامی
راشد کامران
اظہر الحق

5 Responses to “خیاباں خیاباں “ٹیگ” دیکھتے ہیں”


  1. ماوراء says:

    توبہ۔۔ رات کے ایک بجے فارسی کے شعر کا مطلب۔ :grin:


  2. الف نظامی says:

    اللہ اللہ ، کیسے دیوانے موجود ہیں اس دنیا میں زبان فارسی کے۔


  3. محمد وارث says:

    شکریہ ماوراء اور نظامی صاحب۔

    یہ میرے مہربان عامر قریشی صاحب ہیں، میرے سکول کے زمانے کے دوست اور ہمیں‌ ایک دوسرے کی زندگی میں دخل در معقولات کرتے ہوئے کوئی بیس، بائیس برس ہو گئے ہیں۔


  4. محب علوی says:

    وارث ایسی بھی کیا نفرت جرابوں سے جب روز پہننی بھی پڑتی ہیں :wink:
    کپڑے استری کرنے سے الفت ہے کیا ؟‌ :grin:


  5. محمد وارث says:

    شکریہ محب، کیا ہر اس کام سے نفرت نہیں‌ ہو جاتی جو روز کرنا پڑے :smile:

    اور استری کے بارے میں‌‌ تو کیا خوب کہا کسی نے “خدا کا شکر ادا کر بھائی، جس نے ہماری استری بنائی” :mrgreen:

Leave a Reply