Tue 2 Sep, 2008
میں روزے سے ہوں - سید ضمیر جعفری
Filed under: اندازِ بیاں اور - پسندیدہ اردو شاعریTags: ilm-e-urooz, syed zmir jafri, taqtee, urdu meters, urdu poetry, urdu prosody, اردو شاعری, بحر رمل, بحر رمل مثمن محذوف, تقطیع, سید ضمیر جعفری, طنزیہ و مزاحیہ شاعری, علم عروض
سید ضمیر جعفری اردو ادب کا ایک بہت بڑا اور معتبر نام ہیں، انکی شاعری ‘طنزیہ و مزاحیہ’ شاعری میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے۔ رمضان کے حوالے سے سید ضمیر جعفری کے گہرے طنز کے حامل اشعار:
مجھ سے مت کر یار کچھ گفتار، میں روزے سے ہوں
ہو نہ جائے تجھ سے بھی تکرار، میں روزے سے ہوں
ہر اک شے سے کرب کا اظہار، میں روزے سے ہوں
دو کسی اخبار کو یہ تار، میں روزے سے ہوں
میرا روزہ اک بڑا احسان ہے لوگوں کے سر
مجھ کو ڈالو موتیے کے ہار، میں روزے سے ہوں
میں نے ہر فائل کی دمچی پر یہ مصرعہ لکھ دیا
کام ہو سکتا نہیں سرکار، میں روزے سے ہوں
اے مری بیوی مرے رستے سے کچھ کترا کے چل
اے مرے بچو ذرا ہوشیار، میں روزے سے ہوں
شام کو بہرِ زیارت آ تو سکتا ہوں مگر
نوٹ کرلیں دوست رشتہ دار، میں روزے سے ہوں
تو یہ کہتا ہے لحنِ تر ہو کوئی تازہ غزل
میں یہ کہتا ہوں کہ برخوردار، میں روزے سے ہوں
(سید ضمیر جعفری)
بحر - بحر رمل مثمن محذوف
افاعیل - فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
تقطیع:
مجھ سے مت کر یار کچھ گفتار، میں روزے سے ہوں
ہو نہ جائے تجھ سے بھی تکرار، میں روزے سے ہوں
مج سِ مت کر - فاعلاتن
یار کچ گف - فاعلاتن
تار مے رو - فاعلاتن
زے سِ ہو - فاعلن
ہو نَ جائے - فاعلاتن
تج سِ بی تک - فاعلاتن
رار مے رو - فاعلاتن
زے سِ ہو - فاعلن













تزک نگار says:
زبردست
محمد وارث says:
شکریہ